22 نومبر 2014 - 19:46
کینیا میں بس پر حملہ، الشباب نے ذمہ داری قبول کی

الشباب گروہ نے کینیا میں بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیروبی  سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے عسکریت پسندگروہ الشباب نے گزشتہ روز نیروبی جانے والی ایک بس پر حملہ کر کے کم ازکم اٹھائیس افراد کو ہلاک کردیا ۔موصولہ رپورٹ کے مطابق بس پر ساٹھ مسافر سوار تھے۔ بس پر صومالیہ سرحدکے قریب اور مندیرا شہر سے پچاس کیلو میٹر کے فاصلے پر مسلح افراد نے  حملہ کرکے اٹھائیس  افراد کو ہلاک کردیا  واضح رہے کہ  اکتوبر دوہزار گیارہ میں جب سے کینیا نے اپنے فوجی صومالیہ بھیجے ہیں اس کو متعدد بار مسلح حملوں  اور بم دھماکوں کا نشانہ بنانیا گیا ہے ۔ الشباب گروہ صومالیہ کے دارالحکومت موگا دیشو سے اگست دوہزار گیارہ میں نکلنے کے باوجود اس شہر پر اپنے حملے بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲